ہورون گلوبل رچ لسٹ 2020 کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے سربراہ مکیش امبانی 67 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے نویں امیر ترین شخص ہیں۔
ہورون رچ لسٹ نے کہاکہ' ٹاپ 10 میں صرف ایک ایشین شخص ہیں۔ امبانی کی دولت بنیادی طور پر ان کے ٹیلی کام بزنس کی طاقت پر بڑھی ہے۔' 62 سالہ امبانی نے 13 ارب یا 24 فیصد کے اضافے کے ساتھ دوسری بار ٹاپ 10 میں اپنا مقام برقرار رکھا اور 67 ارب ڈالر کے اثاثے حاصل کیے۔
امبانی گروپ کے کاروبار میں منصوبہ بندی کی حکمت علمی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے رئلائنس انڈسٹری کا رائلائنس جیو، رئلائنس ریٹیل، ریفائننگ اور پٹرو کیمیکلز میں نئی حکمت علمی تیار کی جارہی ہے۔ اس گروپ کا مقصد 18 ماہ میں صفر قرض کمپنی بننا ہے اس کی 20 فیصد حصہ داری سعودی آرمکو کو فروخت کرنا ہے جس کی مالیت تقریباً 75 ارب ڈالر ہے۔ جس پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔
آر آئی ایل پہلی بھارتی کمپنی ہے جسے 10 لاکھ کروڑ روپے کی مارکیٹ مالیت (کیپٹلائزیشن) حاصل کی ہے۔