بھاو نگر : عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران مغربی ریلوے اپنی خصوصی ٹائم ٹیبل پارسل ٹرینوں کے ذریعے بھاو نگر ڈویژن سے پوربندر۔ شالیمار روٹ تک ملک کے مختلف حصوں کو ادویات، طبی سازوسامان، طبی سامان ، اشیائے خوردونوش جیسی ضروری اشیا کی فراہمی کررہی ہے۔
اب ان ٹرینوں کو کھڑگ پور، پانسکورا اور مچیدا اسٹیشنوں پر بھی دونوں سمتوں میں اسٹاپیج دیے گئے ہیں۔ سینئر سرکل کامرس منیجر وی کے ٹیلر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ ٹرین نمبر 00913 شالیمار۔ پورندر پارسل خصوصی ٹرین پوربندر سے چھ، آٹھ، 10 ، 13 ، 15، 17، 20، 22، 24، 27، 29 اور 31 جولائی کو اور ٹرین نمبر 00914 شالیمار۔پوربندر پارسل اسپیشل ٹرین شالیمار سے پانچ آٹھ، 10 ، 12 ، 15 ، 17 ، 19 ، 22 ، 24 ، 26 ، 29 ، 31 جولائی اور 2 اگست کو چلے گی۔
یہ ٹرین جام نگر، راجکوٹ، سریندر نگر، احمد آباد، آنند، وڈودرا، بھروچ، انکلیشور، سورت، نندوربار، بھوساول، اکولا، بڈنیرا، ناگپور، گوندیہ، درگ، رائے پور، بلاسپور، جھارسوگوڈا جنکشن، راؤرکیلا، چکردھر پور، ٹاٹا نگر، کھڑگ پور، پانسکورا اور میچیدا اسٹیشنوں پر رکے گی۔