ETV Bharat / business

مغربی بنگال حکومت کا خواتین سربراہ کو مالی اعانت کرنے کا فیصلہ - حکمہ خزانہ کو دوسرے محکموں

'لکشمی بھنڈار' اسکیم کے تحت شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب کی خواتین کو ماہانہ 1000 روپے اور جنرل طبقے کی خواتین کو ماہانہ 500 روپے دیے جائیں گے۔

West Bengal govt's 'Lakshmir Bhandar' scheme to include 1.6 crore beneficiaries
مغربی بنگال حکومت کا 1.6کروڑ خاندان کے خواتین سربراہ کو مالی اعانت کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 11:03 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے 1.6کروڑ خاندان کی خواتین سربراہ کو اگلے مہینے جولائی سے مالی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے اس کےلئے مستحق افراد کا ڈاٹا بیس تیار کیا ہے۔ اس کے بعد 'لکشمی بھنڈار' اسکیم کے تحت شیڈول کاسٹ و شیڈول ٹرائب کی خواتین کو ماہانہ 1000 روپے اور جنرل طبقے کی خواتین کو ماہانہ 500 روپے دیے جائیں گے۔ حکومت کے اندازے کے مطابق 1.6کروڑ خاندان کی خواتین کو فائدہ ملے گا۔

ریاستی حکومت کو اس اسکیم ک کے تحت سالانہ 11,000 کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ ترنمو ل کانگریس کے انتخابی منشور کا یہ حصہ تھا تاہم، اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ریاست کے محکمہ خزانہ کو دوسرے محکموں کے لیے مختص رقم کم کرنی پڑسکتی ہے۔ محکمہ خزانہ کے ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ ہمیں دوسرے ذرائع سے بھی فنڈز کا بندوبست کرنا ہے اور ہم نے یہ کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیےکچھ شرطین نافذ کئے گئے ہیں۔ جس میں خاندان کی آمدنی کی تفصیل بھی شامل ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.