ETV Bharat / business

وستارا اگلے مہینے دہلی سے ٹوکیو کے لیے پروازیں شروع کرے گی

ایئر لائن کمپنی نے بتایا کہ وہ جاپان اور بھارت کے مابین دوطرفہ معاہدے کے تحت 16 جون کو دہلی اور ٹوکیو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے جارہی ہے۔

Vistara to start non-stop flights between Delhi and Tokyo

author img

By

Published : May 10, 2021, 5:25 PM IST

نئی دہلی: ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی جوائنٹ وینچر ایئر لائنز کمپنی وستارا آئندہ ماہ دہلی اور ٹوکیو کے درمیان ہفتہ وار پروازیں شروع کرے گی۔

ایئر لائن کمپنی نے بتایا کہ وہ جاپان اور بھارت کے مابین دوطرفہ معاہدے کے تحت 16 جون کو دہلی اور ٹوکیو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے جارہی ہے۔

یہ پرواز دہلی سے بدھ کے روز روانہ ہوگی۔ واپسی کی پرواز جمعرات کو ٹوکیو سے روانہ ہوکر اسی دن دیر رات دہلی پہنچے گی۔ اس روٹ پر وہ بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ چلائے گی۔ وستارا کے سی ای او لیسلی تھینگ نے کہا کہ ہمیں جاپان کو اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک میں شامل کرنے پر خوش ہے۔

دہلی- ٹوکیو۔ دہلی آنے اور جانے کے ٹکٹ کی قیمت اکانومی کلاس کے لیے 45،049 روپے رکھا گیا ہے۔ اسی روٹ پر پریمیم اکانومی کلاس کا کرایہ 73،699 روپے اور بزنس کلاس کا کرایہ 1،50،399 روپے ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.