ٹاٹا گروپ کی نیشنل آلموینیم کمپنی (نالکو) اور پینا سونک ایونیک کارپوریشن نے بدھ کے روز بھارتی ہوا بازی کے شعبے میں (آئی ایف سی) خدمات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ خدمت وستارہ ایئر لائن کے ساتھ شروع کی جائے گی۔وستارہ ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائن کی مشترکہ کمپنی ہے۔
نالکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایکزیکیٹو پی جے ناتھ نے کہا کہ 'ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی ہے کہ نالکو ملک میں طویل منتظر فلائٹز میں آئی ایف سی خدمات شروع کررہی ہے۔ وستارہ اس خدمت میں شامل ہونے والی پہلی ایئر لائن ہے'۔
انہوں نے کہا کہ نالکو نے اس سلسلے میں پیناسونک ایونیک کارپوریشن کے ذیلی ادارہ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔