نئی دہلی: ٹاٹا گروپ کی ایئر لائنز کمپنی وستارا ایئر لائن نے جمعہ کے روز کہا کہ مسافر اب براہ راست گوگل سرچ پر جاکر ہوائی خدمات کے لیے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں'۔
وستارا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسافر اب گوگل کے استعمال سے براہ راست 'بُک آن گوگل' پر جا کر وستارا ہوائی خدمات کے لیے ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔
وستارا کے چیف کمرشل آفیسر ونود کننن نے کہا "ہمیں پوری امید ہے کہ 'بک آن گوگل' کی یہ نئی خصوصیت مسافروں کو بغیر کسی پریشانی کے ٹکٹوں کی بکنگ کا بہتر تجربہ فراہم کرے گا۔
ایئر لائن نے بتایا کہ یہ نئی خصوصیت امیڈیوس کے ساتھ ٹکنالوجی شراکت داری کے ذریعہ ممکن بنایا جاسکتا ہے'۔