ETV Bharat / business

وارانسی: بجلی کے نرخوں میں سبسڈی کا مطالبہ کرتے ہوئے بنکروں نے کیا احتجاج - اچانک حکومت نے قوانین کو تبدیل کردیا

اترپردیش کے وارانسی میں بھی بجلی کے نرخوں میں سبسڈی کا مطالبہ کرتے ہوئے بنکروں نے احتجاج کیا۔ آج ریاست بھر میں بنکرز یونین کی جانب سے بند کا اعلان کیا گیا ہے۔

varanasi power loom workers on strike demanding electricity bill waiver

author img

By

Published : Sep 2, 2020, 4:03 PM IST

آج ریاست بھر میں بنکرز یونین کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی، بنارس کے بنکروں نے بجلی کے نرخوں میں سبسڈی کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

آج شہر کے پیلی کوٹھی، سرائے، مدن پورا للا پورہ، سونار پورا سمیت تمام علاقے کے بنکرز ہڑتال پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب حکومت کسانوں کو سبسڈی والے نرخ پر بجلی مہیا کررہی ہے، تو پھر بنکروں کو کیوں بجلی میں سبسڈی فراہم نہیں کررہی ہے؟

دراصل سنہ 2006 سے اب تک سستے نرخے پر مسلسل بنکروں کو بجلی مہیا کرائی جارہی تھی، لیکن اچانک حکومت نے قوانین کو تبدیل کردیا۔ اس کی وجہ سے اب بنکروں کو عام شرح پر بجلی مل رہی ہے۔ اس معاملے پر بنکروں کی یونین ریاست بھر میں ہڑتال پر ہیں۔

بنکروں کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال مسلسل 15 دن تک جاری رہے گی۔ روزانہ مظاہرے ہوں گے، تاکہ حکومت کی نیند ٹوٹے۔ ان کا کہنا ہے کہ' کورونا دور میں ہر کوئی پریشان ہے اور بجلی کی لاگت اور غیر ضروری آر سی کاٹنے کی وجہ سے بنکرز پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.