ETV Bharat / business

ایس بی آئی میں ایک کروڑ سالانہ پیکیج کے لئے ویکینسی

ایس بی آئی نے پہلی بار اس عہدے کے لئے ویکینسی نکالی ہے۔ اب تک بینک کے اندر ہی موجود عہدیدار اس ذمہ داری کو نبھا رہے تھے۔

ایس بی آئی میں ایک کروڑ سالانہ پیکیج کے لئے ویکینسی
ایس بی آئی میں ایک کروڑ سالانہ پیکیج کے لئے ویکینسی
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 1:49 PM IST

ملک کے سب سے بڑے بینک ایس بی آئی نے چیف فنانس آفیسر (سی ایف او) کے عہدے کے لئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اس عہدے پر تقرری معاہدہ کی بنیاد پر ہوگی اور تنخواہ پیکیج ایک کروڑ روپیہ ہوگا، جو اس کے چیئرمین کی تنخواہ پیکیج سے تین گنا زیادہ ہے۔

تقرری کے نوٹس کے مطابق معاہدے کی مدت تین سال کے لئے ہوگی اور سالانہ پیکیج 75 لاکھ سے لے کر 1 کروڑ روپے تک سی ٹی سی (کمپنی کی لاگت) اور دیگر سہولیات کے لئے ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سال 2018-19 میں اسٹیٹ بینک کے چیئرمین کی تنخواہ 29.5 لاکھ روپے تھی۔

نوٹس کے مطابق درخواست گزار کے پاس یکم اپریل 2020 تک مالی معاملات میں کم از کم 15 سال کا تجربہ ہونا چاہئے۔ ان امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جن کو اکاؤنٹنگ اور ٹیکس امور ، بینکوں / بڑی کمپنیوں ، پبلک سیکٹر کے اقدامات / مالیاتی اداروں میں تجربہ ہو۔ ان کو بینک یا مالی اداروں میں ( 5 سال سینئر مینجمنٹ سطح پر ) کام کرنے کا کل 15 سال میں 10 سال کا تجربہ ہونا چاہئے۔

یہ پہلی بار ہے جب بینک باہر سے سی ایف او کی تقرری کر رہا ہے۔اب تک بینک کے اندر موجود عہدیدار اس ذمہ داری کو نبھا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.