ETV Bharat / business

چین کو بھارت کے بعد امریکہ سے جھٹکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لیے چین پر مسلسل حملہ آور ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے چین کی دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

US FCC designates Chinese companies 'Huawei' and 'ZTE' as national security threats to America

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 4:18 PM IST

واشنگٹن: چین کے خلاف بھارت کے اقدام کے بعد امریکہ نے بھی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنیوں ہواوے اور زیڈٹی ای کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی کمپنیاں ان دونوں کمپنیوں کے سازوسامان کو ہٹانا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلانے کے لیے چین پر مسلسل حملہ آور ہیں اور اسی ضمن میں انہوں نے چین کی دونوں کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

امریکی فیڈرل کمیونی کیشن کمیشن (ایف سی سی) نے منگل کے روز 5-0 کے تناسب سے ووٹ دے کر چین کی تکنیک ساز کمپنی ہواوے اور زیڈ ٹی ای کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ صرف یہی نہیں ٹرمپ حکومت نے امریکی کمپنیوں کو تکنیکی آلات خریدنے کے لیے ملنے والے 8.3 بلین ڈالر کے فنڈ کو بھی روک دیا ہے۔

ایف سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو ان دونوں چینی کمپنیوں کے آلات کو انفراسٹرکچر سے ہٹانا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کو ہرگز امریکی سلامتی کے ساتھ کھیلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح ر ہے کہ بھارت نے اتوار کی رات چین کے ٹک ٹاک سمیت 59 ایپ پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارت نے یہ قدم 15 جون کو وادی گلوان میں سرحد پر بھارتی فوجیوں کے ساتھ چینی فوج کی جھڑپ کے بعد اٹھایا تھا جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت کی طرف سے چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے بعد، چین نے اسے انتہائی تشویشناک اقدام قرار دیا ہے اور بین الاقوامی اصولوں کی دہائی دینا شروع کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.