ETV Bharat / business

جون میں یو پی آئی کے ذریعے 2.62 لاکھ کروڑ روپے کا لین دین - national payments corporation of india

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد آن لائن ادائیگی میں مئی سے بتدریج اضافہ ہوا۔ جون میں آن لائن لین دین کے ذریعے ادائیگی اب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

UPI payments hit all-time high of 1.34 bn transactions in June

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 3:40 PM IST

نئی دہلی: نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے اعداد و شمار کے مطابق یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس (یوپی آئی) کے ذریعے جون میں ادائیگی ریکارڈ 1.34 ارب تک پہنچ گئی۔ اس عرصے میں تقریبا2.62 لاکھ کروڑ کے لین دین ہوئے۔

اعداد شمار کے مطابق مئی 2020 میں 1.23 ارب ٹرانزیکشن کے مقابلے جون 8.94 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل اپریل میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران یو پی آئی کے ذریعے لین دین میں کمی واقع ہوئی تھی جو 99.95 کروڑ رہ گئی تھی۔ جبکہ اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 1.51 لاکھ کروڑ کا لین دین ہوا تھا۔

لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد آن لائن ادائیگی میں مئی سے بتدریج اضافہ ہوا۔ این پی سی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں یو پی آئی کے ذریعے لین دین کی تعداد 1.23 ارب تھی جس کی مالیت 2.18 لاکھ کروڑ روپے ہے۔ اس کے بعد جون میں آن لائن لین دین کے ذریعے ادائیگی اب تک کی سب سے انچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں خوردہ ادائیگی کے نظام کے کو ایک پلیٹ فارم میں لانے کے لیے این پی سی آئی کو سنہ 2008 میں تشکیل دیا گیا تھا، جس کے ذریعے ملک میں ادائیگی کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا تھا۔

این پی سی آئی روپے کارڈ، فوری ادائیگی خدمات( آئی ایم پی ایس) یوپی آئی، بھارت انٹرفیس فار منی( بھیم) بھیم آدھا، نیشنل الکٹرول کلیکشن سنٹر( این ای ٹی سی) اور بھارت بل پے کے ذریعے صارفین کو آدئیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.