ETV Bharat / business

اترپردیش: 5 لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ - پہلا بجٹ مالی برس 2017۔18 میں

اترپردیش کے وزیر مالیات سریش کمار کھنہ نے پیر کے روز اسمبلی میں مالی برس 2021 ۔ 22 کے لیے 5,50,270.78 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا ہے۔

up govt presents budget rs 5,50,270 crore

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 3:51 PM IST

لکھنؤ: یوگی حکومت کے موجودہ میعاد کار کے پانچویں اور آخری بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے مسٹر کھنہ نے کہا کہ '2020۔21 میں بجٹ 5.12 لاکھ کروڑ روپے کا تھا جبکہ 2021 ۔ 22 کا بجٹ تقریباً 38 ہزار کروڑ روپے زیادہ ہے۔'

واضح رہے کہ مالی برس 2017۔18 میں 3.84 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔ 2018 ۔ 19 میں 4.28 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔ 2019 ۔ 20 میں 4.79 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'ان کی حکومت کا پہلا بجٹ مالی برس 2017 ۔ 18 میں کسانوں کا حمایت یافتہ بجٹ تھا جبکہ مالی برس 2018 ۔ 19کے بجٹ میں صنعتی فروغ کو خصوصی توجہ حاصل تھی۔ وہیں 2019 ۔ 20 کا بجٹ خواتین کی باختیاری اور مالی برس 2021 ۔ 22 کے بجٹ میں نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ وہیں موجودہ بجٹ چوطرفہ ترقی پر مبنی ہے۔

بجٹ میں کل اخراجات پانچ لاکھ 50 ہزار 27 کروڑ 78 لاکھ کروڑ روپے کی تجویز ہے جس میں تین لاکھ 95 ہزار 130 کروڑ 35 لاکھ روپے ریونیو اکاؤنٹ کا خرچ ہے جبکہ ایک لاکھ 55 ہزار 140 کروڑ 43 لاکھ روپے کیپیٹل اخراجات کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں سرکاری خسارہ 90 ہزار 729 کروڑ 80 لاکھ روپے کی تجویز ہے جو مجوزہ کل ریاستی گھریلو پیداوار کا 4.17 فیصدی ہے۔ وہیں ریونیو بچت 23 ہزار 210 کروڑ 09 لاکھ روپے ہے۔

مسٹر کھنہ نے کہا کہ ان کی سرکار نے بجٹ میں ہر سماج کے سہولت کا دھیان رکھا ہے۔ کسانوں کی آمدنی 2022 تک دگنا کرنے، ایکسپریس وے پروجیکٹوں کی تعمیر، شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فروغ، صنعتوں کو رفتار دینے، نوجوانوں کو روزگار اور خواتین فلاح و بہبود کی اسکیمز کو عملی جامہ پہنانے کا نظم بجٹ میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں حکومت نے 40 لاکھ مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچایا۔ اتنا ہی نہیں کوٹا میں پھنسے 12 ہزار طلبا کو واپس لے کر آئے۔ پریاگ راج میں بھی طلبا کو ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔

اس سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں کابینہ کی میٹنگ میں بجٹ 2021۔22 کو منظوری دی گئی جس کے بعد وزیر اعلی اور وزیر خزانہ سریش کھنہ اسمبلی کے لئے روانہ ہوئے۔ ادھر پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں کانگریس کے اراکین سائیکل سے اسمبلی ہاوس پہنچے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.