ETV Bharat / business

ٹماٹر کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے - ٹماٹر پیدا کرنے والی ریاست

مرکزی حکومت نے ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمت اور دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے چند اہم فیصلے کیے گئے۔

ٹماٹر کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 6:19 PM IST

صارفین کے امورکے محکمے کے سکریٹری نے آج دہلی ۔ این سی آر سمیت ملک کے کچھ حصوں میں ٹماٹروں کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی۔ جہاں قیمتوں پر قابو پانے کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے۔

زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کی وزارت کے نمائندوں نے بتایا کہ 'مہاراشٹر اور کرناٹک میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی ہے اور اگلے دس دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی کیونکہ بارش میں کمی آرہی ہے۔'

دہلی میں ٹماٹروں کی دستیابی میں کمی کو کم کرنے کے لیے 'سفل 'اس بات پر رضامند ہوا ہے کہ وہ دہلی میں اپنی دکانوں سے 25 روپے کے حساب سے 200 گرام کے پیک پر مشتمل ٹماٹر پیوری فراہم کرے گا، جو کہ تقریباً 800 گرام ٹماٹر کے مساوی ہے۔ 85 روپے میں 825 گرام کا ایک دوسرا بڑا پیک بھی دستیاب کرایا جائے گا جو تقریباً ڈھائی کلوگرام ٹماٹر کے مساوی ہوگا۔ اسٹاک پہلے ہی تمام دکانوں میں منتقل ہو چکا ہے اور آج سے تمام بوتھز پر ٹماٹر کی فروخت شروع ہو جائے گی۔

ٹماٹر پیدا کرنے والی ریاستوں سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنی متعلقہ ریاستوں سے ان خطوں میں ٹماٹر کی سپلائی بڑھانے میں آسانی فراہم کریں، جن میں دہلی سمیت ٹماٹر کی کم سپلائی ہے تاکہ ٹماٹر کی دستیابی کو بہتر بنایا جاسکے اور اس کی قیمتوں میں اعتدال لایا جاسکے۔

ٹماٹر پیدا کرنے والی ریاستوں کو مستقل طور پر صلاح ومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ٹماٹر کی مستقل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اے پی ایم سی، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے تبادلہ خیال کرتے رہیں۔ یہی بات ٹماٹر پیدا کرنے والی چار بڑی ریاستوں ، یعنی مہاراشٹر،کرناٹک ، ہماچل پردیش اور آندھرا پردیش کے لیے بھی دہرائی جارہی ہے تاکہ قیمتیں معمول پر آئیں اور سپلائی میں فوری طور پر اضافہ ہو۔

Intro:Body:

SAJIDAH

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.