حکومت نے خریف عام دھان کی مینیم سپورٹ پرائز (ایم ایس پی) میں 72 روپے فی کوئنٹل اور باجرے کی قیمت میں ایک سو روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا بدھ کو اعلان کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں خریف فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے دلہنوں، تلہنوں، مکہ اور کچھ دیگر فصلوں کے ایم ایس پی میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے بعد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عام دھان کا ایم ایس پی 1868روپے سے بڑھاکر 1940روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ باجرے کا ایم ایس پی 2150 روپے سے بڑھاکر 2250روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔
مسٹر تومر نے بتایا کہ دھان اے گریڈ کا ایم ایس پی 1888سے بڑھاکر 1960روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں بھی 72روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا ہے۔ جوار ہائی برڈ کی قیمت 2620روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2738 روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔ اس کے ایم ایس پی میں 118 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جوار مال دنڈی کی قیمت میں 118روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کا ایم ایس پی 2640 روپے سے بڑھاکر 2758روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راگی کا ایم ایس پی 3295روپے فی کوئنٹل سے بڑھاکر 3377روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں 82روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مکہ کا ایم ایس پی 1850روپے فی کوئنٹل سے بڑھاکر 1870روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں 82روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مکہ کا ایم ایس پی 1850روپے فی کوئنٹل سے بڑھاکر 1870روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں بیس روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر زراعت نے بتایا کہ ارہر کا ایم ایس پی 6000روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6300روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں 300روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مونگ کی قیمت 7196روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 7275روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔ اس کی قیمت میں 79روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اڑد کا ایم ایس پی 6000روپے فی کوئنٹل سے بڑھاکر 6300روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ مونگ پھلی کا ایم ایس پی 5275روپے فی کوئنٹل سے بڑھاکر 5550روپے فی کوئنٹل کردیا گیا ہے۔ اس کی قیمت میں 275روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا ہے۔ سورج مکھی کی قیمت 5885روپے فی کوئنٹل سے بڑھاکر 6015روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔ اس میں 130روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا ہے۔ سویابین کا ایم ایس پی 3880روپے سے بڑھا کر 3950روپے فی کوئنٹل کردی گئی ہے۔ اس میں 70روپے فی کوئنٹل کا اضافہ ہوا ہے۔
مسٹر تومر نے بتایا کہ تل کے ایم ایس پی میں 452روپے کا اضافہ ہو ہے اور اس کی قیمت 7307روپے فی کوئنٹل مقرر کی گئی ہے۔ کپاس میڈیم او ر لمبے ریشے والے کی ایم ایس پی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
یو این آئی