مسٹر مودی کی صدارت میں پیر کو ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس ضمن میں تجویز منظور کی گئی۔
اجلاس کے بعد مائیکرو، چھوٹی اور درمیانی صنعت کے نتن گڈکری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سے چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ ہو گا اور وہ اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں گے۔ چھوٹی صنعتوں کی تعریف میں تقریبا 14 سال کے بعد تبدیلی کی گئی ہے۔ نئی تعریف کے مطابق مائیکرو صنعت، مینوفیکچرنگ کا کاروبار ایک کروڑ روپے، چھوٹی صنعت کاروبار 10 کروڑ روپے اور درمیانہ کا کاروبار 20 کروڑ روپے ہوگا۔ اسی طرح سروس سیکٹرکے کاروبار کے لئے یہ حد مائکرو کے لئے پانچ کروڑ روپے،چھوٹی صنعت کے لئے 50 کروڑ روپے اور درمیانے درجے کے لئے 100 کروڑ روپے ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت نے یہ فیصلہ خود کفیل بھارت مہم کے تحت کیا ہے۔ اس کے بارے میں چھ کروڑ صنعتوں کو فائدہ ہو گا۔ کابینہ کے اجلاس میں مہم کو مؤثر پر نافذ کرنے کا منصوبہ بھی طے کیا گیا۔کورونا وبا کے دباؤ سے نکالنے کے لئے اعلان شدہ 20 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو بھی منظوری دی گئی۔ اس سے دو لاکھ چھوٹے کاروباریوں کو فائدہ ہو گا۔ اجلاس میں چھوٹی صنعتوں میں 50 ہزار کروڑ روپے کا حصہ راس المال ڈالنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔