اس موقعے پر کسانوں نے کہا کہ' حکومت سنہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کی بات کررہی ہے، لیکن اب تک اس ضمن میں کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ' ہمیں عام بجٹ سے زیادہ توقع نہیں ہے لیکن پھر بھی ہم پر امید ہیں، حالانکہ اب تک کے بجٹ سے ہمیں کوئی خصوصی رعایت نہیں ملی، اور نہ ہی ہمارے مفاد کا خیال رکھا گیا۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ہماری فصلوں کی صحیح قیمت دے اور ہمارے مفاد کا خیال رکھے۔
واضح رہے کہ سنہ 2020۔21 کے لیے عام بجٹ یکم فروری کو پیش ہونے والا ہے، جس پر کسان سمیت سبھی صنعت سے وابستہ افراد پرامید ہیں کہ شاید اس بار کے بجٹ میں ان کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے خصوصی فنڈ مختص کیے جائیں گے۔