ETV Bharat / business

چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود حسب سابق برقرار - finance minister nirmala sitharaman

چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹے ہوئے حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ان اسکیموں پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:50 PM IST

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے جمعرات کے روز ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020-21 کی آخری سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں پر جس شرح سے سود مل رہا تھا، وہ شرح سود 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار رہے گا۔'

انہوں نے کہا کہ سود کی شرحوں میں کٹوتی کے سلسلے میں جو احکامات جاری کیے گئے تھے، ان کو واپس نہیں لیا جارہا ہے اور ان پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔ وزارت خزانہ ان اسکیموں پر ہر تین ماہ بعد ان اسکیموں پر شرح سود کا اعلان کرتی ہے۔'

واضح ر ہے کہ حکومت نے چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں آدھے فیصد سے ایک فیصد کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے پی پی ایف پر شرح سود 46 برس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ اس طرح 46 برسوں میں پہلی مرتبہ شرح سود 7 فیصد سے کم ہوکر 6.4 فیصد پر آگئی تھی۔ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی شرح سود 6.8 فیصد سے کم کر 5.9 فیصد کردی گئی تھی۔

U-turn: Govt reverses the decision to cut small saving schemes interest rate
چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود حسب سابق برقرار

اس کے ساتھ ہی سکنیا سمردھی یوجنا پر شرح سود کو بھی 7.6 فیصد سے کم کر کے 6.9 فیصد کر دیا تھا۔ سینئر سٹیزن کی بچت سکیموں پر شرح سود کو 7.4 فیصد سے کم کر کے 6.5 فیصد کردیا گیا تھا ۔ کسان وکاس پتر پر بھی سود کی شرح 6.9 فیصد سے کم کر کے 6.2 فیصد کردی گئی تھی ۔ پوسٹ آفس سیونگ اسکیم پر شرح سود کو چار فیصد سے کم کرکے ساڑھے تین فیصد کردیا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.