ETV Bharat / business

Turkey's Ilker Ayci declines Air India CEO: آئچی کا ایئرانڈیا کی باگ ڈور سنبھالنے سے انکار - سودیشی جاگرن منچ کا اعتراض، الیکر آیچی نے ایئرانڈیا کے اعلی عہدہ سنبھالنے سے کیا انکار

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک سودیشی جاگرن منچ کے اعتراض کے بعد ترکش ایئر لائنز کے سابق چیئرمین ایلکر آیچی نے ایئر انڈیا کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر کاعہدہ سنبھالنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ Turkey's Ilker Ayci declines Air India CEO

Turkey's Ilker Ayci declines Air India CEO: آئچی کا ایئرانڈیا کی باگ ڈور سنبھالنے سے انکار
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 7:03 PM IST

ترکش ایئر لائنز کے سابق چیئرمین ایلکر آیچی نے ٹاٹا گروپ کی طرف سے ایئر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) کاعہدہ سنبھالنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ Turkey's Ilker Ayci declines Air India CEO

ٹاٹا گروپ کے ترجمان نے یو این آئی سے اس پیش رفت کی تصدیق کی۔

ٹاٹا سنز نے 14 فروری کو مسٹر آئچی کی بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ایئر انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یکم اپریل کو یا اس سے پہلے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

مسٹر آیچی نے ٹاٹا سنز کے چیئرمین این چندرشیکھرن کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے سی ای او ایم ڈی کا عہدہ سنبھالنے سے گریزاں ہیں۔

ایئر لائن انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر آیچی اپنے نام سے متعلق تنازع سے پریشان تھے۔

گزشتہ ہفتے، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے منسلک سودیشی جاگرن منچ نے قومی سلامتی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ ایئرانڈیا جیسی اسٹریٹجک طور پر اہم کمپنی کی باگ ڈور ترکی کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے حکومت کو محتاط فیصلہ لینے کا مشورہ دیا تھا۔

ضابطوں کے مطابق ایئر لائنز کے اعلیٰ عہدوں پر تقرری کے لیے ناموں کی وزارت داخلہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے جانچ پڑتال کرتی ہے اور اس کے بعد ہی کمپنیوں کو تقرریوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.