ETV Bharat / business

بجٹ 2020:سیاحت کے شعبے کے لیے 2500 کروڑ روپے - پہلا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج اینڈکنزرویشن قائم

بین الاقوامی اور گھریلو دونوں طرح کے سیاحوں کے لیے بھارت کو ایک خوبصورت سیاحتی مقام بنانے کے مقصد سے وزیرخزانہ نے سیاحت کے شعبے کے لیے سال21-2020 میں 2500 کروڑ روپیے مختص کرنےکی تجویز پیش کی ہے۔

Tourism industry cheers FM 2,500 crore budget boost
سیاحت کے شعبے کے لیے 2500 کروڑ روپے
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 7:35 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:38 PM IST

سیاحت کےعلاوہ خزانےاور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں مرکزی بجٹ 21-2020 پیش کرتے ہوئے ثقافت کی وزارت کے لیے 3150 کروڑ روپیے مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

سیاحت کے شعبے کے لیے 2500 کروڑ روپے

میوزیولوجی اور آثار قدیمہ کے موضوعات میں تربیت یافتہ وسائل فراہم کرانےکےمقصد سے وزیر خزانہ نے پہلا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج اینڈکنزرویشن قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے جس کادرجہ ڈیمڈ یونیورسٹی کاہوگا اور جو ثقافت کی وزارت کے تحت کام کریگا۔ انہوں نے کہا 'میوزیولوجی اور آثار قدیمہ جیسے موضوعات میں علم کاحصول ایسی تحقیقات کی سائنسی شہادتیں جمع کرنے اور ان کا تجزیہ کرنے اور اعلیٰ معیار والے میوزیم کے ذریعے اسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے ضروری ہے'۔

بہتردرجہ بندی کے ذریعے سیاحت سے ہونے والے محصول میں بہتری آنے کا ذکرکرتےہوئے وزیر خزانہ نے کہا 'بھارت 2014 میں ٹریول اور سیاحتی مسابقت کے عدد اشاریہ (عالمی اقتصادی فورم )میں 65 ویں مقام پر تھا جو کہ 2019 میں 34 مقام پر آگیا'۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے غیرملکی زرمبادلہ کی آمدنی 1.75لاکھ کروڑ سے بڑھ کر جنوری 2019 کی مدت کے لیے 7.4فیصد بڑھ کر 1.88 لاکھ کروڑ روپے ہوگئی ہے'۔

سیاحت میں نئی جان پھون کے لیے ایک بڑے قدم کے طور پر نرملا سیتارمن نے 8 نئے میوزیموں کی تجویز پیش کی ہے، جس میں 5 اہم مقامات کے آس پاس بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کےعلاوہ ملک بھر میں 5 بڑے میوزیموں کی جدید کاری کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

درج ذیل مقامات پر میوزیم کے ساتھ آثار قدیمہ کے 5 مقامات اہم مقامات کے طور پر قائم/ تیار کیے جائیں گے۔
راکھی گڑھی (ہریانہ)
ہستنا پور (اترپردیش)
شیوساگر (آسام)
دھولاویرا (گجرات)
آدیچنالور (تمل ناڈو)

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.