ETV Bharat / business

چھتیس گڑھ کی تین شاہراہوں کو 'بھارت مالا' اسکیم میں شامل کیا جائے گا: گڈکری - three roads constructed on the bharatmala yojana

روڈ ٹرانسپورٹ و قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز 'بھارت مالا' اسکیم کے تحت چھتیس گڑھ کی تین شاہراہوں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Three routes in tribal areas of Chhattisgarh included in Bharatmala Project

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 10:13 PM IST

مسٹر گڈکری نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل کی درخواست پر ریاست کی تین شاہراہوں کو 'بھارت مالا' اسکیم میں شامل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

مرکزی وزیر سے ملاقات کے دوران، مسٹر بگھیل نے ریاست کو ضرورتوں اور مسائل سے آگاہ کیا اور نکسل متاثرہ اور صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے روڈ ٹرانسپورٹ کی سہولیات میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ریاست میں قومی شاہراہوں کے کاموں کو وسعت دینے، اپ گریڈ کرنے، تعمیر نو کے لیے مجوزہ کاموں کی اجازت دینے پر زور دیا۔

مرکزی وزیر نے ریاست میں تقریبا 20 ہزار کروڑ روڈ کی تعمیراتی کاموں سے اتفاق کرتے ہوئے، رائے گڑھ - دھرم جے گڑھ روڈ، امبیکا پور-بھیساموڑہ-وڈراف نگر - دھنگاؤں-بامنی-رینکوت-بنارس روڈ اور پنڈاریہ-بجگ-گنڈاسرائی سڑک کو 'بھارت مالا اسکیم' کی میں شامل کرنے کے لیے اجازت دی- اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے ماضی میں رائے پور-درگ بائی پاس، رائے پور-وشاکھاپٹنم روڈ اور بلاس پور۔ اورگا سڑک کی تعمیراتی کام شروع کرنے کی درخواست کو بھی قبول کرلیا ہے۔

مسٹر بگھیل نے سالانہ منصوبہ 2020-21 کے تحت منگیلی سے پونڈی مارگ اور مدانگ موڈہ سے دیوبھوگ اوڈیشہ سرحد تک نیشنل ہائی وے چمپا-کوربا-کٹگورہ سڑک کی انتہائی خراب حالت اور قومی شاہراہوں پر موجودہ سطح کے کراسنگ پر آر او بی کی تعمیر کی منظوری دی۔ مرکزی وزیر کی توجہ اسی دوران دارالحکومت رائے پور سے دھتاری روڈ کو چوڑا کرنے اور اپ گریڈ کرنے کی سست رفتار پرمتعلقہ لوگوں کو کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت دینے کی بات کہی۔

مسٹر نتن گڈکری نے جلد ہی شاہراہوں کی ترقی سے متعلق مختلف دیگر تجاویز پر مثبت اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.