ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس سیزن کے دوران اب تک کی ریکارڈ سطح 56734.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Share Market
اسٹاک مارکیٹ
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 2:24 PM IST

ممبئی: ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، اسٹیٹ بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ماروتی اور بجاج فنانس سمیت مختلف گروپوں کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی اور اب تک سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس سیزن کے دوران اب تک کی ریکارڈ سطح 56734.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

وہیں 205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا، کھلتے ہی یہ 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری کی بنیاد پر یہ 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 567.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56691.74 پر کاروبار کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: سنسیکس 56124.72 پوائنٹس کی نئی بلندی پر

این ایس ای کا نفٹی 70 پوائنٹس کے اضافے سے 16775.85 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے فوراً بعد یہ 16764.85 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا، لیکن دوبارہ خریداری کی بنیاد پر یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 161.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16866.35 پر کاروبار کررہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.