ETV Bharat / business

ٹیسلا کی بھارت میں انٹری، بنگلورو سے شروعات - بھارت میں آپریٹنگ شروع

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک 'ٹیسلا' اب جلد ہی بھارت میں تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) مرکز قائم کرے گی۔

Tesla finally enters India, first stop is Bengaluru!

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 6:56 PM IST

کئی برسوں کے انتظار اور قیاس آرائیوں کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے آخر کار بنگلورو میں ٹیسلا کو رجسٹر کر کے بھارت میں انٹری لے لی ہے۔ کمپنی کے رجسٹرار ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ٹیسلا انڈیا موٹرز اینڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کو شامل کیا گیا ہے اور رجسٹرڈ پتہ لاویلا روڈ بنگلور ہے۔

آر او سی فائلنگ میں کمپنی کا کہنا ہے کہ 'ٹیسلا نے 8 جنوری کو بنگلور میں رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی) کے پاس اپنی بھارتی ذیلی کمپنی کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ سٹی سنٹر میں وی بھن تنیجا کے ساتھ ٹیسلا انڈیا موٹرز اینڈ انرجی لمیٹڈ کھولا گیا ہے۔ وینکٹرنگم شری رام اور ڈیوڈ جان فن اسٹائن اس کے ڈائریکٹر ہوں گے۔'

تنیجا ٹیسلا کا چیف اکاؤنٹنگ آفیسر ہے، جبکہ فائنسٹائن ٹیسلا میں سینئر ڈائریکٹر (گلوبل ٹریڈ نیو مارکیٹ) ہے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے منگل کو بھی ٹویٹ کیا کہ ٹیسلا اپنے بھارت کے آپریٹنگ کو جلد شروع کرنے کے لیے بنگلور میں اپنے تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی) مرکز قائم کررہے ہیں۔ کرناٹک حکومت نے ریاست میں ٹیسلا کو کو مدعو کرنے کے لیے ایک مضبوط پچ بنائی تھی۔

یدیورپا نے ٹویٹ کیا 'کرناٹک گرین موبلٹی کی طرف راہنمائی کرے گا۔ الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی ٹیسلا جلد ہی بنگلور میں آر اینڈ ڈی یونٹ کے ذریعہ بھارت میں اپنی آپریٹنگ کا آغاز کرے گی۔ میں ایلون مسک کا بھارت اور کرناٹک میں خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں ان سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔'

ٹیسلا دیگر ریاستی حکومتوں جیسے مہاراشٹر، گجرات تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ بھارت میں آپریٹنگ شروع کیا جاسکے۔

ٹیسلا کی بھارت میں انٹری، بنگلورو سے شروعات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.