تجارتی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے یکم اکتوبر سے اپنی کمرشیل گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
آج جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ قیمت میں اضافہ 2 فیصد تک ہوگا اور اس کا اطلاق گاڑیوں کے ماڈل اور مختلف ویریئنٹ پر ہوگا۔ اس میں کہا گیا کہ اسٹیل اور قیمتی دھاتوں جیسے کموڈیٹیز کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کمپنی نے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے صارفین پر کچھ بوجھ ڈالنے کی ضرورت محسوس کی۔
- مزیدپڑھیں: ٹیلی کام کمپنیوں کو راحت دینے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات
- ہریانہ کے بعد راجستھان میں سب سے زیادہ بے روزگاری
- ائیر انڈیا کے لیے 'ایکسپریشن آف انٹریسٹ' داخل کرے گی ٹاٹا گروپ
- ٹاٹا گروپ کی جانب سے بنگال میں سرمایہ کاری کا امکان
کمپنی نے کہا کہ اس نے قیمت میں اضافے کو کم از کم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی ہیں اور اس کے لیے اس نے پیداوار کی مختلف سطحوں پر لاگت کا کچھ حصہ ایڈجسٹ کیا ہے۔
یو این آئی