ETV Bharat / business

ائیر انڈیا کے لیے 'ایکسپریشن آف انٹریسٹ' داخل کرے گی ٹاٹا گروپ - انٹر میشن تاریخ

ذرائع کے مطابق ٹاٹا گروپ ایئر ایشیاء کے ذریعے ایئر انڈیا کے لیے'ایکسپریشن آف انٹریسٹ' داخل کر سکتی ہے۔

Tata Group to file Expression of Interest for Air India today

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:59 AM IST

Updated : Dec 14, 2020, 12:31 PM IST

نئی دہلی: ایئر انڈیا کے لیے بولی لگانے کی آخری تاریخ آج یعنی پیر کو ختم ہورہی ہے۔ اسی دوران ذرائع سے یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ٹاٹا گروپ آج ائیر انڈیا کے لیے 'ایکسپریشن آف انٹریسٹ' داخل کرسکتی ہے۔ غور طلب ہےکہ ایئر ایشیا میں ٹاٹا گروپ کی حصہ داری پہلے سے ہی ہے۔

اس سے قبل بھی کچھ ایسی اطلاعات تھیں کہ بڑے کارپوریٹ گھرانے ٹاٹا، اڈانی اور ہندوجا ائیر انڈیا کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایئر انڈیا کے لیے بولی لگانے کی آخری تاریخ پیر یعنی 14 دسمبر 2020 ہے اور حکومت نے آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی ہے۔ تاہم حکومت نے ایئر انڈیا کی بولی لگانے والوں کے لیے 'انٹر میشن تاریخ' میں توسیع کرتے ہوئے 5 جنوری کردی ہے جو پہلے 29 دسمبر تک تھی۔

اب تک ایئر انڈایا کی خریداری کے لیے تین بڑے کارپوریٹ گھرانوں کی دلچسپی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جن میں ٹاٹا گروپ، اڈانی اور ہندوجا سمیت دیگر کئی گروپ شامل ہیں۔

اسی درمیان ایئر انڈیا کے 209 ملازمین کا ایک گروپ نجی مالیاتی کمپنی کے ساتھ شراکت میں بولی لگانے کی تیاری کر رہا ہے۔

بولی لگانے کے عمل کی سربراہی ائیر انڈیا کے کمرشل ڈائریکٹر میناکشی مالکر کررہی ہیں۔ تاہم پائلٹوں اور کیبن عملے کی نمائندگی کرنے والی یونینوں نے اپنے ممبروں کو عملے کی بولی میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں مرکزی حکومت نے ایئرانڈیا کے سو فیصد شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس سلسلے میں ایک سرکلر بھی جاری کردیا کیاگیا تھا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 'اسٹریٹجک سرمایہ کاری' کے تحت 'ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کا 100 فیصد اور 'اے آئی ایس اے ٹی ایس' کا 50 فیصد شیئر فروخت کیا جا ئے گا۔

Last Updated : Dec 14, 2020, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.