کچھ ایسے بڑے برانڈز دیکھیں جو لوگوں کو سوشل ڈسٹینس کے لیے مختلف طریقوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
فیوی کول نے بھی کہا کہ' مضبوط جوڑ کے لیے آج تھوڑی دوری بنائے رکھیں'۔ لاک ڈوان کے دوران امول نے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ امول اس کارٹوں کے ذریعے ہاتھ نہ ملانے کا پیغام دے رہے ہیں۔ میکڈونلڈ نے اپنے لوگوں کو الگ الگ کرکے سوشل ڈسٹنس کا پیغام دیا ہے۔ میکڈونلڈ نے اپنے لوگو کو الگ الگ کرکے سوشل ڈسٹینس بنائے رکھنے پر زور دیا ہے۔ زومیٹو نے اپنے ڈلیوری کے طریقے بتائے۔ اور سوشل ڈسٹینس کو بنائے رکھنے پر زور دیا۔ معروف آٹو کمپنی آڈی نے اپنے بھی سوشل ڈسٹینس بنائے رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے لوگو میں بدلاؤ کیا۔ نائیکی نے کہا کہ اگر واقعی آپ لاکھوں کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو یہی وقت ہے کہ آپ اپنے گھر میں کھیلیں۔ اور دنیا کے لیے کھیلیں'۔ مشہور و معروف انگریزی اخبار 'دی ہندو' نے سوشل ڈسٹینس کو کچھ اس طرح بتایا ہے۔ مشروبات تیار کرنے والی دنیا کی بڑی مشہور کمپنی کوکاکولا نے اپنے لوگوں کو تبدیل کرتے ہوئے سوشل ڈسٹینس بنائے رکھنے کی اپیل کی۔ 'دور رہنا ہی متحدہ رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔'