ETV Bharat / business

سکم اسمبلی میں بجٹ اور پانچ بل منظور - پانچ دیگر بل بھی منظور

اسمبلی اسپیکر ایل بی داس نے افتتاحی خطاب پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بجٹ ریاست کے تمام طبقات تک پہنچے گا۔

sikkim budget 2021_22 and five bills passed by assembly

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 3:27 PM IST

گنگٹوک: سکم اسمبلی نے وزیر اعلی پی ایس تمنگا کی جانب سے مالی برس 2021-22 کے لیے پیش بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔ مالی برس 2021-22 کے لیے 52.85 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایوان کے دو روزہ اجلاس میں بحث کے بعد پانچ دیگر بل بھی منظور کیے گئے ہیں۔ پہلے دن یعنی منگل کے روز گورنر گنگا پرساد کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کو ایوان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اراکین اسمبلی کی بحث کے بعد منظور کیا۔

اسمبلی اسپیکر ایل بی داس نے افتتاحی خطاب پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بجٹ ریاست کے تمام طبقات تک پہنچے گا۔ اس کے بعد منگل کے روزایوان کے سیشن کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.