ETV Bharat / business

کسانوں کو امدادی تعاون اور حوصلہ افزائی مسلسل جاری رہے گی: شیوراج - مکھیہ منتری کلیان یوجنا کا فائدہ

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کورونا کے سبب معاشی بحران ضرورہے تاہم بوقت ضرورت کسان کو تعاون کرنا پڑا تو قرض لے کر بھی راحت پہنچائی جائے گی۔

shivraj singh chouhan says Relief and cooperation to farmers will continue

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 8:20 PM IST

بھوپال 26: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ زراعت کو فائدے کا کاروبار بناکر کاشتکاروں کی زندگی بدلنے اور خودکفیل بھارت کی تعمیر کی سمت میں مدھیہ پردیش حکومت مسلسل سرگرم ہے۔ کسانوں کو راحت، تعاون اور حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔
مسٹر چوہان آج منٹو ہال میں کسانوں سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت موسم پر مبنی باغبانی فصل انشورنس اسکیم کے انشورنس دعویٰ رقم 100 کروڑ روپے ایک لاکھ 72 ہزار کسانوں کے اکاونٹ میں سنگل کلک کے ذریعہ منتقل کیے۔ چیف منسٹر کسان کلیان ندھی کے تحت ایک لاکھ 75 ہزار کسانوں کے کھاتے میں دو-دوہزار روپے کی رقم سنگل کلک سے منتقل کی گئی۔جمعہ کو 5لاکھ 298 کسانوں کو یہ رقم جاری کی گئی تھی۔
ریاست کے 77 لاکھ کاشتکاروں کو مکھیہ منتری کلیان یوجنا کا فائدہ دیاجانا ہے۔ رقم منتقلی کا عمل جاری رہے گا۔ اس موقع پر مسٹر چوہان نے کہا کہ کورونا کے سبب معاشی بحران ضرورہے تاہم بوقت ضرورت کسان کو تعاون کرنا پڑا تو قرض لے کر بھی راحت پہنچائی جائے گی۔ کاشتکاروں کی حفاظتی شیلڈ بنی رہے گی۔ فصل انشورنس اسکیم کواورزیادہ کسان دوست اورآسان بنانے کے لیے اس کا آپریشن ریاستی سرکاری کمپنی سے کرانے اور مختلف گرانٹ کی رقم براہ راست کسان کے اکاونٹ میں جاری کرنے سے متلعق وزیراعظم مودی سے بات چیت کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایم کسان سمّان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کو ہرسال 6 ہزار روپے فی کسان مہیا کیے جاتے ہیں۔اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے اب ہرسال قسطوں میں دو-دوہزارروپے کی سمّان ندھی کاشتکاروں کو دستیاب کرائی جائے گی۔اس طرح مدھیہ پردیش کسان سمان ندھی میں ہرسال کسانوں کو 10ہزار روپے حاصل ہوں گے۔
مسٹرچوہان نے کاشتکاروں کو زمینوں کی معلومات بہ آسانی دستیاب کرانے کے لیے محکمہ ریونیو کے ذریعہ بنائے گئے’سیمانک ایپ‘کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی بلوں کے التزاموں پر کاشتکاروں سے مفصل گفتگو کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم مسٹرمودی کسانوں کی فلاح کے لیے وقف ہیں۔کاشتکاروں کو ہرممکن مدد اور آگے بڑھنے کے مواقع دستایب کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کاشتکاروں کو فصل فروخت کے لیے منڈی کے ساتھ ساتھ دستیاب کرائے جارہے دیگرمتبادل، زراعت کے شعبے میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور دیگر التزاموں پر گفتگو بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.