ETV Bharat / business

شیئر بازار چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 8:22 PM IST

بی ایس ای مڈ کیپ 1.13 فیصد اضافے سے 14656.68 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 1.30 فیصد اضافے سے 14154.01 پوائنٹز پر آگیا۔

Nifty ends above 11,350, Sensex gains 477 pts; banks, metal shine

ممبئی: عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر بیشتر گروپوں میں ہونے والی خریداری کے دم پر شیئر بازار آج مسلسل دوسرے روز برتری برقرار رکھتے ہوئے چھ مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

شیئر بازار چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

بی ایس ای کا سینسیکس 477.54 پوائنٹز کے اضافے سے 38528.32 پوائنٹز کی سطح پر پہنچ گیا، جو 3 مارچ 2020 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 138.25 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 27 فروری 2020 کے بعد 11385.35 پوائنٹز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں کے ساتھ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جس میں بی ایس ای مڈ کیپ 1.13 فیصد اضافے سے 14656.68 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 1.30 فیصد اضافے سے 14154.01 پوائنٹز پر آگیا۔ بی ایس ای کی یوٹیلیٹی میں 0.19 فیصد اور ہیلتھ کیئر میں 0.11 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی تمام گروپوں میں اضافہ درج کیا گیا۔

اضافہ درج کرنے والے زمروں میں ریئلٹی 4.19 فیصد، بینکنگ 2.16 فیصد، خام مادے 2.13 فیصد، مالیات 1.87 فیصد، سی ڈی 1.81 فیصد شامل ہیں۔عالمی سطح پر جاپان کے نکئی کی 0.20 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر، بیشتر بڑے انڈیکس میں تیزی رہی، جن میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.32 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.65 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.36 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگسینگ 0.08 فیصد شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.