ETV Bharat / business

ابتدائی کاروبار میں سنسیکس میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

ملک میں کووڈ 19 کے نئے کیسز میں گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل کمی کے سبب معیشت کے حوالہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں اس کا اثر واضح طور پر دیکھا گیا۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹس
گھریلو اسٹاک مارکیٹس
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 12:25 PM IST

ملک میں کووڈ-19 کے نئے کیسز میں کمی اور بیرون ملک سے آنے والے مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں ایک فیصد سے زیادہ تیزی رہی۔

گھریلو اسٹاک مارکیٹس
گھریلو اسٹاک مارکیٹس

بی ایس ای سنسیکس 367.59 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 37،756.25 پوائنٹس پر کھلا اور مزید 422 پوائنٹس اضافے سے 37،810.37 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 90.60 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 11،140.85 پوائنٹس پر کھلا اور پھر 128 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11،177.95 پوائنٹس اوپر آگیا۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری زیادہ تیز رہی۔ آئی ٹی، ٹیک اور ٹیلی کام گروپس کو چھوڑ کر دوسرے تمام گروپوں میں خریداری حاوی رہی۔ سینسیکس میں او این جی سی کے حصص میں پانچ فیصد، بجاج فنانس میں ساڑھے تین فیصد اور این ٹی پی سی میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ انفوسس ، ٹی سی ایس اور بھارتی ایئرٹیل میں گراوٹ رہی۔

خبریں لکھے جانے تک سنسیکس 353.13 پوائنٹس یا 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ 37،741.79 پوائنٹس پر اورنفٹی 109 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ کے ساتھ 11،159.25 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

ملک میں کووڈ 19 کے نئے کیسز میں گزشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل کمی کے سبب معیشت کے حوالہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں اس کا اثر واضح طور پر دیکھا گیا۔ دیگر ایشیائی بازاروں میں ابتدائی تیزی نے بھی سرمایہ کاری کے رجحان بخشی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.