ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ درج - Nifty50 slips below 17,900

بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1853 میں گرواٹ جبکہ 1495 میں اضافہ اور 116 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ این ایس ای میں 35 سرخ جبکہ 15 سبز نشان پر رہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی گراوٹ درج
author img

By

Published : Nov 17, 2021, 8:17 PM IST

عالمی مارکیٹ کے کمزور اشارے سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ایکسس بینک، ریلائنس، کوٹک بینک، ایئرٹیل سمیت 20 کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ درج کی گئی، تاہم سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس سے اوپر برقرار رہنے میں کامیاب رہا۔

بی ایس ای حساس انڈیکس سینسیکس 314.04 پوائنٹس گر کر 60,008.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 113.40 پوائنٹس گر کر 17,885.80 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی کمپنیوں میں خرید ہوئی۔ مڈ کیپ 0.21 فیصد کمزور ہو کر 26,360.61 پوائنٹس جبکہ سمال کیپ 0.05 فیصد بڑھ کر 29,243.64 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں کل 3464 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1853 میں گرواٹ جبکہ 1495 میں اضافہ اور 116 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 35 سرخ جبکہ 15 سبز نشان پر رہے۔

اس دوران، ایف ایم سی جی، ہیلتھ کیئر، یوٹیلٹیز، آٹو اور پاور گروپ کی 0.63 فیصد کی تیزی کو چھوڑکربقیہ تمام گروپس سرخ نشان پر رہے۔ بیسک مٹیرئل 0.62، انرجی 1.78، فنانس 0.63، ٹیلی کام 1.02، بینکنگ 0.79، کیپٹل گڈز 0.30، کنزیومر ڈیوربلز 0.42، میٹلز 0.33، آئل اینڈ گیس 1.39 اور ریئلٹی گروپ کے حصص 1.79 فیصد کم ہوئے۔

بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.35 فیصد، جاپان کے نکی میں 0.40 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.25 فیصد گراوٹ درج کی گئی ، جبکہ جرمنی کے ڈی اے ایکس میں 0.12 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.44 فیصد تیزی رہی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.