ETV Bharat / business

شئیر بازار تاریخی بلندی پر - تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 277.41 پوائنٹ

ریلائنس اور بینکنگ شیئروں میں خریداری سے سینسیکس 58 ہزار کے پار۔

Sensex touches 58,000 for first time in history
گھریلو شیئر بازار میں تیزی
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 8:29 PM IST

غیرملکی بازاروں کے ملے جلے رخ کے درمیان مقامی سطح پر توانائی، تیل و گیس، دھات اور کنزیومر ڈیوریبلس سمیت دیگر گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت شیئر بازار نے آج مسلسل دوسرے دن نیا ریکارڈ بنایا۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 277.41 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 58 ہزار پوائنٹ سے زیادہ 58,129.95 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 87 پوائنٹ چڑھا کر ہمہ وقت بہترین سطح 17336.55پوائنٹ پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں کے شیئروں کے تئیں بھی سرمایہ کاروں نے زبردست جوش دکھایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.35 فیصد کی تیزی کے ساتھ 24382.19 پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.41 فیصد بڑھ کر 27305.31 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں کل ملاکر 3338کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1726سبقت پر جبکہ 1473گراوٹ پر رہیں۔ حالانکہ اس دوران 139کمپنیوں کے شیئروں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.