ممبئی: گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور منگل کے روز بی ایس ای کا سینسیکس اب تک کی اعلیٰ ترین ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹز تک پہنچنے میں کامیاب رہا، اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای کا نفٹی 15431.75 پوائنٹز کی اعلیٰ سطح کو چھولیا۔ بی ایس ای کا سینسیکس تقریباً 250 پوائنٹز کی تیزی کے ساتھ 52400 پوائنٹز پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 52516.76 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔ سیشن کے دوران یہ 52285.72 پوائنٹز کی کمتر سطح تک کم ہوا اور ابھی یہ 161.08 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 52315.21 پوائنٹز پر کاروبار کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
این ایس ای کا نفٹی 57 پوائنٹز کی تیزی کے ساتھ 15371.45 پوائنٹز پر کھلا اور شروعاتی کاروبار میں ہی 15431.75 پوائنٹز کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 15365.55 پوائنٹز کی نچلی سطح تک کم ہوا۔ ابھی یہ 67.50 پوائنٹز کے اضافے کے ساتھ 15382.20 پوائنٹز پر کاروبار کر رہا ہے۔
یو این آئی