ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکٹ نے عالمی سطح سے مثبت اشاروں کے ساتھ گھریلو بینکنگ اور فنانس گروپس کی مضبوط خریداری کی پشت پر آج ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس دوران، بی ایس ای کا سینسیکس 52235 پوائنٹز کی تاریخی اونچائی پر پہنچا اور این ایس ای کا نیشنل اسٹاک ایکسچینج (نفٹی) 15،340 پوائنٹز کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ مارکٹ میں اس خریداری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 1.24 لاکھ کروڑ روپے کا منافع ہوا۔
بی ایس ای حساس انڈیکس سینسیکس 609.83 پوائنٹز کے اضافے سے 52154.13 پوائنٹز پر اور این ایس ای کا نفٹی 151.40 پوائنٹز اضافے سے 15313.70 پر بند ہوا۔ اس مدت کے دوران ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے بھی خریداری کی۔ نتیجے کے طور پر ، بی ایس ای کا مڈکیپ 1.40 فیصد بڑھ کر 20189.69 پوائنٹز پر اور اسمال کیپ 19693.87 پوائنٹز پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل گروپس میں، اہم گروپوں میں بینکنگ 3.31 فیصد، ڈیپٹ 2.71 فیصد اور ریئلٹی 1.46 فیصد شامل ہے۔ گراوٹ میں آنے والوں میں سی ڈی 0.56 فیصد شامل ہے۔
آج اسٹاک مارکٹ میں زبردست خریداری کے سبب سرمایہ کاروں نے 123930.23 کروڑ روپے کمائے۔
بی ایس ای میں کل 3193 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1365 ہرے نشان اور 1674 سرخ نشان میں رہیں جبکہ 154 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔
غیر ملکی منڈیوں میں تیزی کا ریکارڈ رہا۔ اس سے برطانیہ کی ایف ٹی ایس ای 1.35 فیصد، جاپان کی نکی 1.91 فیصد، چین کی شنگھائی کمپوزٹ 1.43 فیصد، ہانگ کانگ کی ہیگسینگ 0.45 فیصد اور جرمنی ڈکس میں 0.32 فیصد رہا۔
یو این آئی