ملے جلے عالمی رجحان کے درمیان مقامی سطح پر فروخت کے دباؤ میں گذشتہ ایک دن کی تیزی کھو کر آج شیئر بازار کمزور ہو گیا۔
بی ایس ای 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 112.16 پوائنٹس کمزور ہو کر 60433.45 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 24.30 پوائنٹس گر کر 18044.25 پر آگیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں مضبوط قوت خرید تھی۔ اسمال کیپ 193.80 پوائنٹس بڑھ کر 29320.76 پوائنٹس اور مِڈ کیپ 215.87 پوائنٹس بڑھ کر 26520.16 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای پر کل 3479 کمپنیوں کے شیئر میں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2007 میں اضافہ، 1304 میں نقصان جبکہ 168 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں25 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 25 میں کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں:
- فاقہ کشی کی فہرست میں ہم پڑوسی ممالک سے بھی پیچھے ہیں: ادھیر رنجن چودھری
- 'خریف سیزن میں اب تک 35273 کروڑ روپے کے دھان کی سرکاری خرید'
یو این آئی