ETV Bharat / business

شیئر بازار نئی بلندی پر، سنسیکس 514 اور نفٹی میں 158 پوائنٹس کا اضافہ - stock market update in urdu

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 514.33 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر اب تک کی ریکارڈ سطح 57852.54پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 157.90پوائنٹ اچھل کر ہمہ وقت بلند ترین سطح پر 17234.15پر رہا۔

Sensex roars 514 points, Nifty ends above 17,200
شیئر بازار نئی بلندی پر، سنسیکس 514 اور نفٹی میں 158پوائنٹ کا اضافہ
author img

By

Published : Sep 2, 2021, 7:02 PM IST

گھریلو سطح پر ایف ایم سی جی، آئی ٹی، کنزیومر ڈیوریبلس، ٹیک، بیسک میٹریلس اور ریئلٹی گروپ میں ہوئی خریداری کی بدولت گزشتہ دن کی گراوٹ سے نکلتے ہوئے آج شیئر بازار ہمہ وقت بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 514.33 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر اب تک کی ریکارڈ سطح 57852.54پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 157.90پوائنٹ اچھل کر ہمہ وقت بلند ترین سطح پر 17234.15پر رہا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 224.93پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 24,297.51پوائنٹ اور اسمال کیپ 215.23پوائنٹ کی سبقت لیکر 27,195.12پوائنٹ پر رہا۔

بی ایس ای میں کل ملاکر 3340کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1983تیزی پر اور 1206گراوٹ پر رہیں۔ جبکہ 151کمپنیوں کے شیئروں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.