ETV Bharat / business

شیئر بازار سات ماہ کی اعلیٰ سطح پر

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 8:54 PM IST

شیئر میں زبردست تیزی سے بی ایس ای کا 30 شیئر والا انڈیکس سینسیکس 30372 پوائنٹز مضبوط ہو کر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 95.75 پوائنٹز بڑھ کر 11834.60 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔

Sensex reclaims 40k-mark; Nifty tops 11,800

ممبئی: بیرون ملک سے موصول مثبت اشاروں اور گھریلو سطح پر آئی ٹی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت جمعرات کو گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل چھٹے دن تیزی رہی اور اس دوران یہ سات ماہ کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 40 ہزار پوائنٹز کی سطح کو پار کر گیا اور این ایس ای کا نفٹی بھی 11800 پوائنٹز کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

ویڈیو
آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے شیئر میں زبردست تیزی سے بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 30372 پوائنٹز مضبوط ہو کر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 95.75 پوائنٹز بڑھ کر 11834.60 پوائنٹز پر پہنچ گیا۔ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے اعلان سے پہلے شیئر بازار 40 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد زبردست کمی درج کی گئی تھی۔ سنسیکس میں تیزی رہنے کی بدولت درمیانی کمپنیوں میں خریداری ہوئی جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں فروخت دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 14827.36 پوائنٹز پر رہا جبکہ اسمال کیپ 0.20 فیصد کم ہو کر 15010.38 پوائنٹز پر رہا۔ عالمی سطح پر یورپی بازاروں میں تیزی رہی۔ ایشیائی بازار ملاجلا رجحان دیکھا گیا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.20 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.20 فیصد ٹوٹ گیا جبکہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.48 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.59 فیصد اور جاپان کا نکئی 0.96 فیصد کے اضافے میں رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.