پیر کے روز بھارتی شیئر بازار میں بھاری گراوٹ درج کی گئی، شروعاتی کاروبار کے دوران بامبئے شیئر بازار کا تیس شیئروں سینسیکس میں 700 پوئٹ گرواٹ درج کی گئی۔ تاجروں کے مطابق خلیجی ممالک میں جاری تنازع کی وجہ سے ایشئین بازار دباؤ میں ہے۔
بی ایس آئی کا تیس شیئروں والا سینسیکس انڈیکس شروعاتی کاروبار کے دوان 682.71 پوئٹ یعنی 1.65 فیصد کی گرواٹ کے ساتھ 40781.90 پر تھا۔
جبکہ این ایس آئی کا نفٹی انڈیکس 204.25 پوئٹ یعنی 1.67 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 12022.40 پر آگیا۔
تاجروں کے مطابق سب سے زیادہ گراوٹ ایس بی آئی میں دیکھنے کو ملی ہے، اس کے علاوہ ایشئین پینٹر ، پاورگرڈ، ماروتی، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا اسٹیل، این پی ٹی ایس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایچ ڈی ایف سی میں گرواٹ دیکھنے کو ملی۔
حالانکہ ٹائٹن، ٹی سی ایس، ایچ سی ایس ٹیک، انفوسس اور ٹیک مہندرا میں تیزی دیکھنے کو ملی۔
کارباروں کے مطابق ایرانی کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا انتقال کا اندیشہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی ایران تنبیہ کی وجہ سے ایشائی بازار کی دباؤ میں کھلے، جس کا اثر ایشئین بازاروں میں دیکھنے کو ملا۔