ETV Bharat / business

ٹیلی کام گروپ میں خرید کی بدولت شیئر بازار نئی بلندی پر - stock market news in urdu

حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے چار برس کی ریلیف فراہم کرنے، اے جی آر سے غیر ٹیلی کام آمدنی کو الگ کرنے اور ٹیلی کام کے لیے کے وائی سی کو آسان بنانے کے فیصلے سے سرمایہ کاروں کا جوش بڑھا اور مارکیٹ میں تیزی آئی۔

ٹیلی کام گروپ میں خرید کی بدولت شیئر بازار نئی بلندی پر
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:53 PM IST

غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود حکومت کے ٹیلی کام کمپنیوں کی بقایہ ادائیگی کے لیے چار برسوں کی راحت دینے کے اعلان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی ٹیلی کام سمیت سبھی گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت بدھ کو شیئر بازار میں تیزی آگئی اور وہ نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 476.11 پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 58723.20 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 139.45 پوائنٹ اچھل کر 17519.45 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے چار برس کی ریلیف فراہم کرنے، اے جی آر سے غیر ٹیلی کام آمدنی کو الگ کرنے اور ٹیلی کام کے لیے کے وائی سی کو آسان بنانے کے فیصلے سے سرمایہ کاروں کا جوش بڑھا اور مارکیٹ میں تیزی آئی۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں مضبوط خرید قوت رہی۔ اس دوران بی ایس ای مڈکیپ 162.29 پوائنٹس بڑھ کر 25215.96 پوائنٹس اور اسمال کیپ 241.62 پوائنٹس بڑھ کر 28284.07 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3421 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 2059 عروج پر جبکہ 1244 زوال پذیر تھے جبکہ 118 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.