ETV Bharat / business

سنسیکس میں 550 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ - گزشتہ تین کاروباری دنوں

ایشیائی منڈیوں کے مثبت اشاروں اور سرمایہ کاری کے مضبوط رجحان کے درمیان چوطرفہ خریداری سے پیر کے روز گھریلو شیئر بازاروں میں زبردست تیزي دیکھی گئی اور بی ایس ای کے سنسیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گيا۔

سنسیکس میں 550 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 7:28 PM IST

گزشتہ تین کاروباری دنوں کے رجحان کو جاری رکھتے ہوئے آج سنسیکس 292.04 پوائنٹس کے ساتھ 36،313.46 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے بعد اس کا گراف لگاتار اوپر کی طرف بڑھتا رہا۔ دوپہر تک اس نے 570 پوائنٹس کی مضبوطی حاصل کرکے 36،591.96 پر پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 116.50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10،723.85 پر کھلا۔ یہ دوپہر تک لگاتار اوپر چڑھتا رہا اور 190 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10،796.15 پوائنٹس کی اونچائی پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کو سب سے زیادہ تقویت ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹی سی ایس، انفوسس اور مہندرا اینڈ مہندرا جیسی بڑی کمپنیوں میں ہونے والی خریداریوں سے ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.