ETV Bharat / business

گھریلو شیئر بازار میں اچھال - Sensex gains 460 points; Nifty ends above 18477 points

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کا زور رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 0.95 فیصد اچھل کر 26952.13 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.69 فیصد بڑھ کر 30 ہزار پوائنٹس کے پار 30100.80 پوائنٹس پررہا۔

گھریلو شیئر بازار میں اچھال
گھریلو شیئربازار میں اچھال
author img

By

Published : Oct 18, 2021, 6:59 PM IST

عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر انفوسس، ٹیک مہندرا، ٹاٹا اسٹیل سمیت 18 کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے آج سینسیکس نے 61963.07 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا اور نفٹی بھی 18500 پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔

چوطرفہ خریداری کے زور پر بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 61963.07 پوائنٹس کی اب تک کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، لیکن اس کے بعد ہوئی معمولی فروخت کے باوجود یہ 459.64 پوائنٹس کی چھلانگ کے ساتھ 61765.59 پوائنٹس پر رہا۔ محض 20 دنوں میں 60 ہزار پوائنٹس سے 61 ہزار پوائنٹس کی تاریخ بنانے والا سینسیکس آج 62 ہزاری ہونے کے قریب تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 138.50 پوائنٹس کے اضافے سے ساڑھے 18 ہزارپوائنٹس کے قریب 18477.05 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری کازوررہا۔ اس دوران بی ایس ای کامڈکیپ 0.95 فیصد اچھل کر 26952.13 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.69 فیصد بڑھ کر 30 ہزار پوائنٹس کے پار 30100.80 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3624 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1830 میں تیزی جبکہ 1616 میں گراوٹ رہی، وہیں 178میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ این ایس ای میں 28 کمپنیوں کے حصص چڑھے جبکہ 22 گرگئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.