ممبئی: بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسری انڈیکس سینسیکس 272.21 پوائنٹس یعنی 0.56 فیصد اضافے سے 48949.76 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 106.95 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد اضافے سے 14668.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ دونوں انڈیکسوں کی ایک ہفتہ کی بلند سطح ہے۔
دھات، آٹو ، آئی ٹی اور ٹیک گروپ میں سب سے زیادہ خریداری رہی۔
سینسیکس کمپنیوں میں بجاج آٹو میں 2.61 فیصد ، ایچ ڈی ایف سی میں 2.20 فیصد اور ٹیک مہندرا میں 1.67 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ انفوسیس، نیسلے انڈیا، ماروتی سوزوکی، ٹائٹن اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص بھی ایک سے ڈیڑھ فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔ پاور گرڈ میں سب سے زیادہ 1.24 فیصد کمی واقع ہوئی۔
چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ اعتماد ظاہر کیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.91 فیصد اضافے سے 20616.90 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.59 فیصد اضافے سے 22183.93 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
عالمی سطح پر ایک ملا جلا رجحان رہا۔ ایشیاء میں جاپان کی نکّئی نے 1.80 فیصد، جنوبی کوریا کے کوسی میں ایک فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.77 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.16 فیصد ٹوٹ گیا۔ یوروپ میں ابتدائی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.10 فیصد اور جرمن کا ڈیکس 0.08 فیصد مضبوط ہوا۔
یو این آئی