امریکہ میں سود کی شرحوں میں اضافہ کی امید اور شام پر امریکہ کے حملے کی خبر سے عالمی بازار میں ہوئی زبردست فروخت کا اثر آج گھریلو شیئر بازر پر بھی نظر آیا جس سے گھریلو سطح پر تقریباً 4 فیصد کی گراوٹ نظر آئی۔ اس سے بی ایس ای کا سنسیکس 1939.32 پوائنٹز گرکر پچاس ہزار کی سطح سے نیچے 49099.99 پوائنٹز پر آگیا اور این ایس ای کا نفٹی بھی 568.26 پوائنٹز گرکر 14529.15 پوائنٹز پر رہا۔
مزید پڑھیں: ڈیجیٹل کرنسی لانے کی تیاری میں ریزرو بینک: داس
جمعرات کو امریکی بازار میں زبردست گراوٹ نظر آئی۔ امریکی وال اسٹریٹ بازار کا مین انڈیکس لڑکھڑا گیا۔ اصل میں امریکہ کے ٹریزری بونڈ کے ایلڈ میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے وہاں سود کی شرح میں اضافہ کے آثار بنے ہیں۔ اس کی فکر میں شیئر بازار ٹوٹا۔ امریکی بازار میں ٹکنالوجی شیئر کافی ٹوٹ گئے۔
اس کے اثر سے آج ایشیائی اور آسٹریلیا کے شیئر بازاروں میں زبردست گراوٹ نظر آئی۔ جاپان کا نکئی 3.99 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سنگ 3.64 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.12فیصد ٹوٹ گیا۔ یوروپی بازار بھی لال نشان میں کھلے، اس کے بعد شا م پر امریکی ایئراسٹرائک کی خبرو ں سے بازار بالکل پست ہی ہوگیا۔
یو این ائی