ETV Bharat / business

سینسیکس 53 ہزار کے پار، نفٹی 50 نے لگائی اونچی چھلانگ - share market highlights

بی ایس ای سینسیکس منگل کے دوپہر 53129.37 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ پر پہنچ گیا اور نیشنل اسٹاک ایکچینج پر نفٹی 50 نے سب سے بلندی پر کاروبار کیا۔

sensex ends at 53129.37, nifty holds above 15,800
سینسیکس 53 ہزار کے پار، نفٹی 50 نے لگائی اونچی چھلانگ
author img

By

Published : Jul 6, 2021, 8:10 PM IST

ممبئی: بینکنگ اور فائنانس کمپنیوں میں جاری خرید کی قیمت پر بی ایس ای کا سینسیکس آج کاروبار کے دوران تقریباً ڈھائی سو پوائنٹس بڑھ کر 53129.37 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ حالانکہ آخری وقت میں بازار میں فروخت حاوی ہونے سے بالآخر 18.82 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کم ہو کر 52861.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 16.10 پوائنٹس یعنی 0.10 فیصد کم ہو کر 15818.25 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا جو اس کی دوسری اعلیٰ سطح ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفوسِس جیسی بڑی کمپنیوں میں تخفیف سے بازار پر دباؤ بنا۔ وہیں ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، دیگر بینکوں اور مالیاتی کمپنیون میں تیزی تھی۔

چھوٹی کمپنیوں میں منافع وصولی سے بی ایس ای کا اسمال کیپ 0.26 فیصد کم ہو کر 25699.97 پوائنٹس پر آ گیا، جبکہ درمیانی کمپنیوں کا انڈیکس مڈکیپ 0.19 فیصد اضافے کے سبب 22627.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آٹو، آئی ٹی، ٹیک، انرجی انڈسٹریلس اور ہیلتھ گروپ کی کمپنیوں میں فروخت تھی۔ بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ بجلی کمپنیوں کے شیئر بھی بڑھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.