ETV Bharat / business

شئیر بازار تاریخی بلندی پر

سنسیکس اس سے قبل 16 فروری کے درمیان 52،516.76 پوائنٹس پر چڑھ گیا تھا، جبکہ مارکیٹ بند ہونے کے وقت (7 جون کو) اس کی ریکارڈ سطح 52،328.51 پوائنٹس تھی۔

Sensex ends at 52,474, Nifty just below 15,800

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 5:36 PM IST

گذشتہ کئی دنوں سے کوڈ۔19 کے کیسز میں مسلسل کمی کی وجہ سے جمعہ کی صبح گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا اور بی ایس ای سنیکس پہلی بار 52،600 پوائنٹس کو عبور کرگیا۔

سینسیکس 176.72 پوائنٹس کے اضافے سے 52،477.19 پر کھلا اور 52626.64 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 300.65 پوائنٹس یا 0.57 فیصد اضافے سے 52،601.12 پوائنٹس پر کاروبار کررہا تھا۔

آئی ٹی، ٹیک اور بجلی سیکٹر کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں نے ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی جیسی بڑی کمپنیوں میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی۔

سنسیکس اس سے قبل 16 فروری کے درمیان 52،516.76 پوائنٹس پر چڑھ گیا تھا، جبکہ مارکیٹ بند ہونے کے وقت (7 جون کو) اس کی ریکارڈ سطح 52،328.51 پوائنٹس تھی۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 58.70 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15،796.45 پر کھلا اور 15،835.55 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ تادم تحریر یہ 84.30 پوائنٹس یا 0.54 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 15822.05 پر کاروبار کررہا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.