ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک سمیت دیگر بڑی کمپنیوں میں زبردست خریداری کے باعث گھریلو شیئر بازار میں آج ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی درج کی گئی۔
بی ایس ای کا سنسیکس 508.06 پوائنٹس یعنی 1.06 فیصد اضافے کے ساتھ 48،386.51 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 143.65 پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر 14485 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سہ ماہی کے اچھے نتائج کی بنیاد پر آئی سی آئی سی آئی بینک میں ساڑھے تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا۔ برٹش پٹرولیم (بی پی) کے ساتھ مل کر کے جی ڈی 6 بیسن کے گہرے سمندر میں دوسرے کنواں سے گیس کی پیداوار شروع ہونے کی خبر پر ریلائنس انڈسٹریز کے حصص پونے دو فیصد اضافہ کے ساتھ بند ہوئے۔
سرمایہ کاروں نے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی سرمایہ لگایا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.60 فیصد اضافے سے 20،073.07 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.88 فیصد اضافے سے 21،190.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سنسیکس کی کمپنیوں میں ایکسس بینک کے حصص کی مالیت ساڑھے چار فیصد کے قریب رہی۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کے علاوہ الٹرا ٹیک سیمنٹ میں بھی ساڑھے تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور ہندوستان یونی لیور کے حصص میں دو سے ڈھائی فیصد کے درمیان اضافہ ہوا۔ جبکہ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں تقریبا تین فیصد درج ہوئی۔
دریں اثناء، بیرون ممالک کے شیئر بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی 0.99 فیصد نیچے آگیا اور جاپان کا نکئی 0.36 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.95 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگسینگ میں 0.43 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔
یو این آئی