ETV Bharat / business

دباؤ کے سبب شیئر بازار میں تیسرے دن بھی گراوٹ - Sensex ends 287 points lower

بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچایا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 25253.09 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.56 اضافے کے ساتھ 28،081.74 پوائنٹس پر رہا۔

Sensex ends 287 points lower, Nifty50 gives up 17,650
دباؤ کے سبب شیئر بازار میں تیسرے دن بھی گراوٹ
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:06 PM IST

عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی گھریلو بازار میں پاور گرڈ، ایشین پینٹ، ایکسس بینک، بجاج آٹو، ایس بی آئی سمیت دیگر کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ کے باعث آج تیسرے دن شیئر بازار میں تقریباً نصف فیصد تک کی گراوٹ رہی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 286.91 گر کر 59126.36 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 93.15 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17618.15 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچایا۔ اس دوران بی ایس ای کا مڈکیپ 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 25253.09 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.56 اضافے کے ساتھ 28،081.74 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای پر کل 3424 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1842 عروج پر تھے، جبکہ 1432 گراوٹ پر تھے، جبکہ 150 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 40 کمپنیوں کے حصص کے دام گر گئے جبکہ صرف نو میں تیزیرہی۔ بیرون ملک بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.32 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.90 فیصد، جرمنی کا ڈییکس 0.11، جاپان کا نکئی 0.31 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.36 فیصد کمزور رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.