ETV Bharat / business

Stock Market: شیئر بازار میں گراوٹ کے بعد تیزی

بی ایس ای میں 3415 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2430 میں تیزی اور 825 میں گراوٹ درج کی گئی، جبکہ 160 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Sensex ends 198 points higher, Nifty closes at 17503
Stock Market : شیئر بازار میں گراوٹ کے بعد تیزی
author img

By

Published : Nov 23, 2021, 8:57 PM IST

عالمی شیئر بازاروں کے دباؤ کے درمیان گھریلو سطح پر گذشتہ سیشن میں زبردست گراوٹ کے بعد خریداری سے شیئر بازار بلندی پر پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس0.3 فیصد اور این ایس ای کا نفٹی 0.5 فیصد کی تیزی میں رہا۔

بی ایس ای کا 30 شیئروالا انڈیکس سینسیکس 198.44 پوائنٹس بڑھ کر 58664.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 86.80 پوائنٹس بڑھ کر 17503.35 پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کی زیادہ توجہ خریداری پر تھی۔ جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.61 فیصد بڑھ کر 25646.47 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.81 فیصد بڑھ کر 28450.31 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

بی ایس ای پر آئی ٹی گروپ میں 0.19 فیصد کی فروخت کو چھوڑ کر باقی تمام گروپوں میں تیزی تھی۔ تیزی کے گروپوں میں دھات میں 3.488 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ٹیک میں سب سے کم 0.05 فیصدکی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں شامل کمپنیوں میں سے 3415 کا کاروبار ہوا، جس میں سے 2430 بڑھت میں اور 825 میں گراوٹ میں رہی جبکہ 160 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر بڑے انڈیکس دباؤ میں رہے۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.22 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.01 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.20 فیصد گراوٹ میں رہا جبکہ جاپان کا نکیئی 0.09 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.20 فیصد اوپر رہا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.