خام تیل میں جاری اچھال سے غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں ( ایف آئی آئی) کی زبردست فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی۔
بین الاقوامی سطح پر برینٹ کروڈ کی قیمت 92 ڈالر سے اوپر رہنے کی وجہ سے ایف آئی آئی نے مقامی سٹاک مارکیٹ میں کافی فروخت کی۔ اس درمیان بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس انڈیکس 1023.63 پوائنٹس گر کر 58 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 57621.19 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 302.35 پوائنٹس کی گراوٹ سے 17213.95 پوائنٹس پر آگیا۔ Sensex Ends 1,024 pts lower, Nifty gives up 17,250
بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں بھی فروخت ہوئی۔ اس دوران مڈ کیپ 1.25 فیصد کمزور ہو کر 24,441.84 پر اور سمال کیپ 0.75 فیصد کمزور ہو کر 29,480.13 پوائنٹس پررہا۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3650 کمپنیوں کےحصص کا کاروبارہوا، جن میں سے 2101 میں فروخت جبکہ 1405 میں خریدی ہوئی ، وہیں 144 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر 42 کمپنیوں کےحصص میں گراوٹ جبکہ آٹھ میں اضافہ ہوا۔
بی ایس ای میں میٹلز، پاور اور یوٹیلٹیز گروپ میں 0.97 فیصد کے اضافے کو چھوڑ کر، بقیہ 16 گروپوں میں گراوٹ رہی۔ اس دوران سی ڈی جی ایس 1.29، انرجی 0.44، ایف ایم سی جی 1.70، ہیلتھ کیئر 1.61، انڈسٹرئل 1.26، آئی ٹی 1.22، ٹیلی کام 1.69، آٹو 1.24، بینکنگ 1.87، کیپٹل گڈز 2.13، کنزیومرڈیوریبلز 1.59، ریئلٹی 1.06، ٹیک 1.28 اور مالیاتی گروپ کے شیئر 2.30 فیصد کمزور ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.21، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.12، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.03 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 2.03 فیصد مضبوط رہا جبکہ جاپان کا نکیئی 0.70 فیصد گر گیا۔
مزید پڑھیں:
- Invest in Silver ETFs: کیا سلور ای ٹی ایف ایس میں سرمایہ کاری اچھا آپشن ہے؟
- Digital Gold Investment: کیا ڈیجیٹل گولڈ سرمایہ کاری ایک اچھا آپشن ہے؟ جانئیے ماہر کیا کہتے ہیں
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
یو این آئی