عالمی سطح پر تیزی اور معیشت کو مضبوط رہنے کی امید سے سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت اتبدا میں گھریلو شیئربازار میں تیزی درج کی گئی اسی کے ساتھ سینسیکس 58 ہزار کی چوٹی پر پہنچا، جبکہ آخری وقت میں Stock Market Ends Lower فروخت کے دباؤ میں گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 90.99 پوائنٹس گر کر 57,806.49 پوائنٹس Sensex Ends Down اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 19.65 پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 17213.60 پوائنٹس پررہا۔
تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کا جذبہ مضبوط رہا۔ اس مدت کے دوران، بی ایس ای مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 24,684.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد بڑھ کر 29,066.03 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای میں کل 3474 کمپنیوں کے شیئر میں کاروبار ہوا جن میں سے 2052 کی خریداری جبکہ 1326 کی فروخت کا دباؤ تھا۔ وہیں 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 31 شیئرز گرے، جبکہ 19 میں اضافہ درج کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
- Better Investment Options in Stock Market: 'قرض لے کر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا درست نہیں'
- Top-Up Health Insurance Plans: ٹاپ اپ ہیلتھ انشورنس پلان کیا ہیں اور یہ کس طرح آپ کو فائدہ پہنچاتے ہیں
یو این آئی