مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسین کی جلد فراہمی کے امکان سے بھی سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ نہیں ہوا۔ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھر سے تیز ہونے سے سرمایہ کاروں کا جوش ٹھنڈا رہا ۔ کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے اضافے کے سبب متعدد یورپی ممالک میں پھر سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور امریکہ میں بھی بہت سی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ ان تمام واقعات سے جلد معاشی سدھار کی سرمایہ کاروں کی امیدیں ٹوٹ چکی ہیں۔
آج کے کاروبار کے دوران سنسیکس گراوٹ کے ساتھ 43،291.89 پوائنٹز پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 43،543.96 پوائنٹز کی بلندترین سطح اور 43،127.55 پوائنٹز کی کم ترین سطح درمیان رہتے ہوئے گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.54 فیصد گراوٹ کے ساتھ 43،357.55 پوائنٹز پر بند ہوا۔ سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 13 سبز نشان میں تھیں، جب کہ 17 کمپنیوں میں فروخت حاوی رہی۔
نفٹی کا اشاریہ بھی سینسیکس کی طرح تھا۔ یہ بھی گراوٹ کے ساتھ 12702.15 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار کے دوران بلندترین سطح 12،741.15 پوائنٹز اور کمترین سطح 12،624.85 پوائنٹز کے درمیان رہتے ہوئے گزشتہ روزکے مقابلے 0.46 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 12،690.80 پوائنٹز پر بند ہوا۔ نفٹی کیپچاس کمپنیوں میں سے 25 کمپنیوں میں گراورٹ اور 24 کمپنیوں کے حصص میں تيزی رہی۔