ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا غلبہ، سینسیکس اور نفٹی میں معمولی اضافہ - Sensex closes above 60,000

بی ایس ای کا مڈکیپ 141.02 پوائنٹس بڑھ کر 25،978.36 اور سمال کیپ 176.37 پوائنٹس کے اضافے سے 29،506.36 پر رہا۔

Sensex closes above 60,000 , Nifty hits 18,000 peak
اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا غلبہ، سینسیکس اور نفٹی میں معمولی اضافہ
author img

By

Published : Oct 11, 2021, 10:32 PM IST

عالمی منڈیوں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آج آخری وقت میں ٹی سی ایس، ٹیک مہندرا، انفوسس، ایچ سی ایل ٹیک، ریلائنس، ایئر ٹیل میں ہوئی فروخت سے اسٹاک مارکیٹ نے ابتدائی تیزی گنوا دی، لیکن بقیہ کمپنیوں میں خرید سے سینسیکس 0.13 فیصد اور نفٹی 0.28 فیصد کے معمولی اضافے پر رہا۔

بی ایس ای کا تیس حصوں کا حساس انڈیکس سینسیکس 76.72 پوائنٹس بڑھ کر 60،135.78 پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) 50.75 کے معمولی اضافے سے 17945.95 پوائنٹس رہا۔ اس عرصے کے دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری کی وجہ سے مارکیٹ کو طاقت ملی۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 141.02 پوائنٹس بڑھ کر 25،978.36 اور سمال کیپ 176.37 پوائنٹس کے اضافے سے 29،506.36 پر رہا۔ بی ایس ای میں کل 3592 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1952 میں تیزی تھی جبکہ 1481 میں کساد بازاری رہی ، وہیں 159 مستحکم رہے۔

بی ایس ای میں انرجی، ٹیلی کام، ٹیک اور آئی ٹی گروپ کی 2.87 فیصد کی گراوٹ کو چھوڑ کر15 گروپوں میں تیزی رہی۔ اس عرصے کے دوران یوٹیلیٹیز نے سب سے زیادہ 2.80 فیصد منافع کمایا۔ اسی طرح سی ڈی جی ایس، فنانس، انڈسٹریلز ، بینکنگ، میٹلز، ریئلٹی، آٹو اور پاور گروپ کے حصص 2.63 فیصد تک مضبوط رہے۔ بیرون ملکی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.29، جاپان کا نکی 1.60 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.96 فیصد بڑھ گیا ، جبکہ جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.11 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.01 فیصد گر گیا۔

ابتدائی کاروبارمیں سینسیکس 40.62 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 60،099.68 پوائنٹس پر کھلا اور خرید کے دم پر دوپہر تک 60،476.13 پوائنٹس کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، لیکن آخری وقت میں ہوئی فروخت کی وجہ سے 59،811.42 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک لڑھک گیا۔ بالآخر پچھلے سیشن کے 60،059.06 پوئنٹس کے مقابلے میں 0.13 فیصد بڑھ کر 60135.78 پوائنٹس پر رہا۔ وہیں 27.65 پوائنٹس گر کر 17،867.55 پوائنٹس پر نفٹی سیشن کے دوران 18،041.95 پوائنٹس کے ریکارڈ بلند ترین جبکہ 17،839.10 پوائنٹس کی کم ترین سطح پررہا۔ آخر میں گزشتہ روز کے 17،895.20 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.28 بڑھ کر 17،945.95 پر رہا۔

اس عرصے کے دوران 10 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 20 میں تیزی رہی۔ منافع کمانے والی کمپنیوں میں ماروتی 3.66 ، پاور گرڈ 3.09 ، آئی ٹی سی 2.74 ، این ٹی پی سی 2.62 ، او این جی سی 2.55 ، ایس بی آئی 2.51 ، مہندرا اینڈ مہندرا 2.08، کوٹک بینک 2.04 ، ایچ ڈی ایف سی بینک 2.01 اور آئی سی آئی سی آئی بینک 1.46 فیصد میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے حصص میں بھی 0.20-1.37 فیصد اضافہ ہوا۔ وہیں ٹی سی ایس 6.32، ٹیک مہندرا 2.76، انفوسیس 1.83، ایچ سی ایل ٹیک 1.50 ، ریلائنس 0.74 ، بھارتی ایئر ٹیل 0.66 ، ایل ٹی 0.61 ، انڈس انڈ بینک 0.12، ایشین پینٹ 0.07 اور الٹراسیمکو نے 0.02 فیصد کا نقصان اٹھایا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.